پاکستان بھر میں بورڈ کے امتحانات منعقد
May 19, 2021

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال پاکستان بھر میں کرونا کے دوران بورڈ کے امتحانات لئے جاۓ گے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔
وزارت صحت کے عہدیداروں نے اجلاس کے شرکا کو ملک میں کویڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ تاہم ، این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کو بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے متاثر ہونے والے تعلیمی اداروں کو ماہ کے شروع سے 23 مئی 2021 تک بند کر دیا گیا ہے۔