سندھ میں دوبارہ سکول کھولنے کے متعلق بڑا فیصلہ
May 25, 2021

حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے نوٹس کو پھر سے ملتوی کر دیا۔
سندھ حکومت نے یہ فیصلہ صوبہ بھر میں کرونا کے انفیکشن کی وجہ سے کیا ۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوۓ اگلے نوٹس تک صوبے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف 50 فیصد عملے کو ایس او پیز کے ساتھ اداروں میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی اس کے علاوہ انیوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران اساتذہ طلباء کو آن لائن کلاسز دیں گے۔
پچھلے ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے اجلاس میں ان علاقوں میں سکول کھولنے کی اجازت دی تھی جن صوبوں میں کرونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے کم ہو گی۔