کراچی یونیورسٹی کی طرف سے بڑا فیصلہ
May 19, 2021

کراچی یونیورسٹی نے ملک میں کرونا وائرس کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوۓ داخلے کا معیاری آپرئیٹنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں ابھی کلاسز کا آغاز نہیں کیا جاۓ گا لیکن لیکن آن لائن کلاسز کے امتحانات کو مقررہ وقت پر لیا جاۓ گا۔
کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی ، پیرا میڈیکل اور فنی شعبے کا عملہ موجود رہے گا لیکن مرکزی لائبریریاں بند رہے گیئں۔
اس کے علاوہ سندھ میں کویڈ ایس-او-پیز پر سخت عمل درامد کرتے ہوۓ پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔
حکومت سندھ ک ی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری عملہ ہفتے میں پانچ دن صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک کام کریں گے۔ ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔