انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کی جماعتوں کا آغاز
May 31, 2021

خیبر پختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان ، اور اسلام آباد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی جماعتوں کا آغاز آج سے ہوگیا۔
جن علاقوں میں 5 فیصد سے کم کویڈ19 کے کیسیز ہیں ان علاقوں میں سکول اور کالجز دوبارہ کھولیں گئے ہیں۔ جماعتوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ طلباء حاضر ہوں گے۔
تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں ایس-او-پیز کے عمل کو یقینی بنائیں۔
اس بات کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعلان کے بعد کیا گیا اور 30 مئی کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں پر بھی چھوٹ دی جاۓ گی۔
گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 18 سال سے زیادہ کے اساتذہ کے لئے ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہیں کسی بھی ویکسینیشن سنٹر میں ٹیکہ لگوانے کے لئے اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ ملازمت کا سرٹیفکیٹ بھی لے کر جانا ہو گا۔