امتحانات کی تیاری کے لئے طلباء کے لئے ایپلیکیشن

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے پورے پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقد کرنے کے فیصلے کے بعد جیبرپختونخواہ کی حکومت نے طلباء کے لئے امتحانات کی تیاری میں مدد کے لئے ( نون ) کے نام سے ایک ایپلیکیشن لانچ کر دی۔
کے-پی کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا اور اس پریس کانفرنس میں اس ایپ کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس ایپ میں طلباء کو مکمل نصاب ملیں گے جو طلباء کو امتحانات کی تیاری میں مدد دیں گے۔
ترکئی نے کہا کہ ابتداء میں اس ایپ میں سے ایک محدود حد تک نصاب ملے گا جس سے طلباء کو تیاری میں مدد ملے گی۔
طلباء اس ایپ سے مفت آن لائن کلاسز کا فائدہ 3 بجے سے 10 بجے تک اٹھا سکتے ہیں اور ایپ کو اس لنک سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.noonEdu.k12App
https://apps.apple.com/ag/app/noon-academy-student-app/id1214874641