میٹرک اور انٹرمیڈیٹ ک کچھ نصاب چھوڑنے کا اعلان

بدھ کے روز حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021 میں سے چند نصاب کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ پورے پاکستان میں 10 جولائی کے بعد ہونے والے امتحانات میں طلباء کی سہولت کے لئے چند نصاب کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ سال کرونا وائرس جیسے وبائی بیماری کی وجہ سے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا لیکن اس سال حکومت نے کرونا وائرس جیسی بیماری کو مدنظر رکھا اور بورے پاکستان میں ویکسینیشن کا انعقاد کیا۔
صوبوں میں بورڈز کے امتحانات منعقد کیے جاۓ گے اور امتحانات میں لازمی مضامین اردو، انگریزی، اسلامیات، پاک اسٹڑیز ہے اور اختیاری مضامین میں جو خاص مضمون ہو۔
طلباء کو اپنے کورس کا کام مکمل نہ کرنے کی حقیقی شکایت ہے۔ بار بار اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ، طلبا اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے سکے۔