میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

سندھ وزیر تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا کہ سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی میں شروع ہوں گے۔
سیعد غنی نے میڈیا سے گفتگو کرنے ہوۓ کہا کہ ہم نے اس بات کا فیصلہ اسٹئرنگ کمیٹی کے مشورہ کے بعد کیا ہے جس میں ماہرین تعلیم اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔
اس کے علاوہ انھوں نے مزید کہا کہ اسٹئیرنگ کمیٹی آنے والے چند دنوں میں جماعت اول سے جماعت آٹھویں تک کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کے کم سے کم 155 منصوبے باقی ہیں جو کہ جون کے آخر تک مکمل ہوں جاۓ گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 37000 اساتذہ سے کام لے رہی ہے۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر کو ٹیسٹنگ اور انٹرویو لینے کا کام سونپا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے صرف خاص مضامین کے امتحانات لیں۔