سری لنکن طلبا کے لئے وظائف کا اعلان کیا
May 10, 2021

پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمشن نے سری لنکن طلباء کو وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔
پانچ سال سے زاید یہاں تعلیم حاصل کرتے ہوۓ 1000 سری لنکن طلباء کو پاکستانی سرکار وظائف دے گی۔
ان میں سے 800 طلباء کو اچھے طرح مالی وظائف سے نوازا جاۓ گا جبکہ باقی طلباء کو جزوی طور پر مالی وظائف سے نوازا جاۓ گا۔
وظائف تمام بیچلرز ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے مندرجہ ذیل شعبوں میں پیش کیے جائیں گے۔
- ایم-بی-بی-ایس
- ایجوکیشن
- اینجینرنگ
- سوشل سائنس
- فنون اور انسانیت
- کمپیوٹر سائنس
- ٹیکنالوجی
- زراعت
- میڈیا اسٹڈیز
اس وظائف پروگرام کو دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان بھی متعارف کروایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سری لنکن گورنمنٹ آفیسرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس کے تحت سری لنکا کے سرکاری افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔
درخواست کے لئے آخری تاریخ 15 جون 2021 ہے اور مزید معلومات کے لئے ایچ-ای-سی کی ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں۔