امتحانات کے لئے غیر سرکاری ڈیٹ شیٹ کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اعلان کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد 15 جون 2021 کے بعد ہوں گا۔
بورڈ امتحآنات کی منسوخی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن وزیر تعلیم نے امتحانات کے آغاز کے حوالے سے واضح کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات کی غیر سرکاری ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے امیدواروں کو بتایا جاتا ہے کہ نویں اور دسویں کی ڈیٹ شیٹ کو دیکھ لیں اور اس کے مطابق تیاری کریں۔
ڈیٹ شیٹ امتحانات کے شیڈول کے لئے اہم قردار ادا کرتی ہے تکہ طلباء اس میں سے اہم تفصیلات کا جائزہ لے سکیں۔
طلباء کی تیاری کی آسانی کے لئے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کم سے کم ایک ماہ قبل ہوتا ہے۔ لیکن وبائی مرض کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے میٹرک ڈیٹ شیٹ 2021 تاخیر کا شکار ہوگئی۔
اب بورڈ کے ممبران نے ایس ایس سی کی ڈیٹ شیٹ 2021 کا اعلان کیا ہے تاکہ امیدوار امتحانی مرکز کی تاریخ ، دن اور مقام کے بارے میں جان سکیں۔