امتحانات کے لئے نئی پالیسی کا اعلان
May 22, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محممود نےنیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت کے مطابق بورڈ کے امتحانات کے انعقاد کے لئے نئی پالیسی متعارف کروا دی۔
یہ فیصلہ انٹر پرووینشل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اس معاہدے کے ساتھ یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد ہوں گے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ امیدواروں بروقت یونیورسٹیوں اورکالجوں میں داخلے کے لئے درخواست دے سکیں۔
اس کے علاوہ آئندہ دو ہفتوں میں سخت ایس-او-پیز کے تحت امتحانات کا منصوبہ تیار کیا جاۓ گا۔