میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اعلان
May 21, 2021

ملک میں کرونا وائرس کے زور میں کمی کو دیکھتے ہوۓ حکومت نے عید سے پہلے جو بھی پابندیاں لاگو کی تھی سب ختم کرنا شروع کر دی ہیں۔
بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے ان علاقوں میں 24 مئی کو سکول کھولنے کی اجازت دی جہاں کوونا وائرس کی شرح 5 فیصد سے کم ہے۔ جبکہ باقی کے تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے دوبارہ کھول دیے جاۓ گے۔
این -سی -او-سی کا اجلاس جو کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کیا گیا۔ اس اجلاس میں بورڈ کے امتحانات 20 جون کے بعد شروع کرنے کی اجازت دی گی۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20 جون کے بعد ہوں گے۔