اے-ای-او-یو کے طرف سے امتحانات کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جو امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے وہ ان کے آغاز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اس سے پہلے کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے لیکن اب تمام جماعتوں کے امتحانات کو دوبارہ شروع کیا جاۓ گا۔
یونیورسٹی کے حکام کے مطابق امتحانات کو آن لائن لیا جاۓ گا اور طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حکم پر عمل کرنا ہو گا۔
تمام جماعتوں کے طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امیدواروں کو امتحانات لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے دینے ہوں گے۔
امتحانات کا شیڈول؛
بی ایس ، بی ایڈ ، اے ڈی ای ، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6 جون 2021 سے 13 جون 2021 تک ہوں گے۔ جبکہ دیگر پروگراموں جیسے ایم ایڈ ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، اور ایم بی اے کے امتحانات کا آغاز 4جولائی 2021 سے لے کر 11 جولائی 2021 تک ہوگا۔
امیدواروں کواگاہ کیاجاتا ہے کہ وہ شیڈول چیک کریں اور اسی کے مطابق امتحانات کی تیاری کریں۔