کے-پی میں امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ حکومت نے امتحانی عملے کے لئے کوویڈ19 کی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
بدھ کے روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کہا گیا کہ آٹھوں بورڈز ایک وقت میں ہی امتحانات منعقد کریں گے۔
یہ فیصلہ سوات بورڈ میں منعقدہ چیئر مین بورڈ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا اور اس میں آٹھوں بورڈز کے چیئر مینوں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر شوکت حیات کی زیرصدارت اس اجلاس کا آغاز کیا گیا اور اس اجلاس میں کوویڈ 19 کی صورتحال کا اچھے سے جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ عملی امتحانات سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق امتحانات پرانے طریقے سے لیے جاۓ گے اور ان امتحانات میں نیا کوئی تجربہ نہ کیا جاۓ گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پورا امتحانی عملہ اپنے کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے بعد تعینات کیا جائے گا۔