بی-ڈی-ایس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
June 3, 2021

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی-ڈی-ایس کے سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
پیر کے روز جاری کردہ رزلٹ کے مطابق 14 متعلقہ ڈینٹل کالجز میں سے 777 امیدوار امتحانات میں شامل ہوۓ۔ اس امتحانات میں 641 امیدوار کامیاب ہوۓ جبکہ 133 امیدوار ناکام ہوۓ۔
پچھلے سال امتحانات میں کامیابی کی شرح 62 فیصد تھی جبکہ اس سال کامیابی کی شرح 82 فیصد ہے۔
ڈی مونٹ مورینس کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی زہرا منیر نے800 میں سے 685 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی زوہا ناصر نے 673 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کی فاطمہ خالد نے 671 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نوٹ کریں کہ ضمنی امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔