لامز طلباء کی طرف سے ایک جدید ایپ تیار
April 22, 2021

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء نے ایک ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن ڈیزائن کی ہے جو لاہور والڈ سٹی کے رہنمائی کرتی ہے۔
اس ایپ کا اعلان لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر اور تاریخ دان ڈاکٹر علی عثمان قاسمیہ نے کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایپلیکیشن تیار کرنے والے طلباء نے ایپ کو ڈیزائن اور تیار کرنے سے پہلے اس موضوع پر اچھی طرح تحقیق کی تھی۔
ڈاکٹر قاسمی نے لکھا کہ طلباء نے نہ صرف کلاسیکی کتابیں پڑھیں بلکہ والڈ سٹی کے لئے کئی دورے بھی کیے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگرایپلیکیشن میں کوئی تکنیکی غلطی یا غلط معلومات موجود ہیں تو براہ کرم ہمیں بتائیں تاکہ ہم اسے ٹھیک کرسکیں کیونکہ اس ایپ کو انڈرگریجویٹ طلباء نے اپنے پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا ہے ۔