سنگاپور میں تمام سکول بند
May 18, 2021

سنگاپور میں بدھ کے روز سے سکول بند کر دیے جاۓ گے کیونکہ احکام سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں کرونا وائرس سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کر رہا ہے۔
تائیوان کے دارلحکومت تائپے میں بھی وباء پر قابو پانے کے لئے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ اور جزیرے پر ایک ماہ کے لئے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔
دنیا کے باقی ممالکوں میں بھی وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتوں نے سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔
سنگاپور میں اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتےہوۓ کہا کہ پرائمری اور ثانوی سطح کے سکولوں کے ساتھ ساتھ جونئیر کالجز کو 28 مئی تک بند رکھا جاۓ گا اور طلباء مکمل طور پر گھر بیٹھ کو تعلیم حاصل کریں گے۔
یہ اعلان سنگا پور کی سرکار نے ایک دن میں 38 کیسز سامنے آنے پر کیا۔