جہلم میں القادر یونیورسٹی کا جمعہ کے روز افتتاح

وزیر اعظم صاحب نے جمعہ کے روز جہلم میں القادر یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوۓ بیان کیا کہ کسی قوم کی ترقی کا دارومیدار تعلیم پر ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ القدیر یونیورسٹی تحقیقی مرکز اور کردار سازی کی سہولت فراہم کرتے ہوۓ اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یونیورسٹی مصر کی جامعہ الازہر کو مدنظر رکھتے ہوۓ قائم کی گئ جو نوجوانوں کے لۓ بائث نمونہ ہو گئ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اپنی تعلیمی سرگرمیاں ستمبر سے شروع کرے گئ اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ترویج اور ان کی تعلیمات کو یقینی بنانے کے لئے اسلامی اسکالرس سید ناصر حسین اور حمزہ یوسف شامل یوں گۓ۔ وزیر اعظم نے بیان کیا کہ یونیورسٹی محنتی اور مستحق طلباء کو وظائف فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی اعلی تعلیم حاصل کرسکیں اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
اس کے علاوہ ، وزیر اعظم نے درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیتے ہوۓ یونیورسٹی میں ایک پودا بھی لگایا۔