اے-ای-او-یو کی جانب سے امتحانی پالیسی کا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے لئے اپنی امتحانی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا وائرس کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 5 جون کو ٹرمینل امتحانات کے پیپرز اپ لوڈ کر دیےجایئں گے۔
طلبا کو ویب سائٹ کے ذریعے اپنی رول نمبر سلپس ملیں جایئں گی جس میں کورسز ، متعلقہ ٹیوٹرز کو حل شدہ کاغذات پیش کرنے کی آخری تاریخ اور ان ٹیوٹرز کے پتے کے بارے میں معلومات ہوں گی۔
طلباء اسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ طلباء کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سوالات سے ہٹ کر اگر کسی امیدوار کوئی اونچ نیچ کی تو اسے فیل کر دیا جاۓ گااور اس کے خلاف مقدمہ چلایا جاۓ گا۔
امتحانی کاغزات میں 3 سوالات ہوں گے اور امیدواروں سے تینوں کے جوابات طلب کیے جاۓ گے۔ ہر سوالات کے جوابات کے لئے حد 600 سے 800 الفاظ ہو گے اس سے اوپر جانے والے امیدوار کو منفی نمبر دیے جاۓ گے۔