
ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی نشان دہی ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے
پاکستان میں بایو میٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے جو ملک میں جرائم کے خلاف بہتر کردار ادا کر رہی ہے۔ کل رات، ناکام دکیتی میں ہلاک ہونے والے دو ڈاکوؤں کی شناخت نئی ٹیکنالوجی بایو میٹرک سسٹم کے ذریعے کی گئی۔
بایو میٹرک سسٹم کا تعلق پنجاب کرمنل ریکارڈ آفس کے ساتھ منسلک ہوتا ہے جو منٹوں میں مجرم کی شناخت کر کے دیکھا دیتا ہے۔
تقریبا 10 منٹ میں سسٹم نےدونوں ڈاکوؤں کی شناخت کر کے بتا دی۔ ایک کا نام جافر حسین تھا جو گالا منڈی، ساہیوال کا رہائشی تھا۔ دوسرے کا نام ظفر اقبال تھا جو یوسفوالا ساہیوال کا رہائشی تھا۔
بایو میٹرک سسٹم صرف پولیس والوں کو ہی نہیں دیا گیا بلکہ یہ ٹیکنالوجی ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی دی گی ہے جس سے غلط استعمال شدہ سم کا پتا لگوایا جا سکے اور مجرم کو پکڑا جا سکے۔