
ایپل آئی فون ایس 6 کو واٹرپروف بنا رہی ہے
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا اگلا آئی فون واٹر پروف بنائے گی۔ایپل نے کہا ہے کہ وہ اپنا اگلا آئی فون ایس 6 واٹر پروف بنائے گی اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔آئی فون کو واٹر پروف بنانے کے لیے اس کے اسپیکرز پر ایک شیٹ لگائی جا رہی ہے جس کی مدد سے پانی اندر داخل نہیں ہو سکے گا، اس کے باوجود اگر کسی صارف کے آئی فون میں پانی داخل ہو جاتا ہے تو اس کے اندر موجود برقی چارج پانی کو اسپیکرز کے راستے باہر دھکیل دیں گے۔اس کے علاوہ آئی فون کی سمارٹ سکرین پر چارج استعمال کیے جائیں گے جنکی مدد سے آئی فون پانی سے متاثر نہیں ہوگا۔کمنپی کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم آئی فون کے اگلے ماڈل کو واٹر پروف بنایں اور اسے متعارف کرایں۔