
ایپل کے ہر اشتہار میں فون کی گھڑی میں ایک خاص وقت 9 بج کر 41 منٹ مقرر کیوں ہوتا ہے؟
کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ہر اشتہار میں آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے ؟اور ایپل کمپنی اپنے ہر اشتہار میں اِسی وقت کا انتخاب کیوں کرتی ہے؟
اِس دلچسپ راز کا انکشاف پہلی دفعہ میظرِ عام پر آیا ہے کہ اِس وقت کا تعلق کمپنی کے بانی سٹیوجابز کی کمال پسندی سے ہے۔جب 9 جنوری 2007 ء کی صبح سٹیوجابز نے میک ورلڈکانفرنس کے دوران پہلے آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیاتو یہ وقت 9 بج کر 42 منٹ تھا۔سٹیو کی خواہش تھی کہ آئندہ جب بھی آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو وقت تقریباً یہی ہونا چاہیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ تقریب کی تیاری اِس انداز سے کی جاتی ہے کہ 9 بجے آغاز کے تقریباً 40 منٹ بعد آئی فون کو مداحوں کے سامنے پیش کیا جائے۔جب بڑی سکرین پر آئی فون کی تصویر ظاہر ہوتی ہے تو اس وقت تقریباً 9 بج کر 41 منٹ ہو چکے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایپل کے تمام اشتہارات میں بھی آئی فون کی سکرین پر یہی وقت دیکھایا جاتا ہے۔