• Home
  • Exams
    • Exams
    • Punjab Text Book Board
    • Oxford University Press
    • The Educators
    • Allied School System
  • E News
    • Educational News
    • Technology News
    • Other News
    • تعلیمی خبریں
    • ٹیکنالوجی خبریں
    • دیگر خبریں
  • STUDENTS
    • Message for students
    • Online Resources
    • Share an event
    • Become a Volunteer
    • Students Magazine
    • Student Ambasadors
    • Scholarships
  • PARENTS
    • Message For Parents
    • Online Resources
    • Submit articles
    • Scholarships
  • TEACHERS
    • Message for Teachers
    • Online Resources
    • Submit your articles
    • Scholarships
  • INSTITUTIONS
    • Message for Institutions
    • Directory of Educational Institutes
    • Academic Disciplines
  • ABOUT
    • Our Mission
    • Frequently Asked Questions
    • Feedback & Suggestions
    • Login
    • Help
  • Sign Up for Zahanat
Login Help
Sign Up for Zahanat

Main sidebar

  • زیادہ شکر کا استعمال موٹاپے اور دانتوں کی خرابی کا باعث
    May 9, 2015
  • نوجوانوں میں نیند میں ‘غیر حققی’ آوازیں سننا عام ہے: تحقیق
    May 9, 2015
  • روس میں دوسری جنگ عظیم کی فتح کی یاد میں بڑی پریڈ
    May 9, 2015
  • بےقابو خلائی جہاز زمین پر گرنے سے قبل ہی جل گیا
    May 8, 2015
  • ’تمباکو نوشی‘ امریکہ میں سالانہ پانچ لاکھ اموات کا سبب: رپورٹ
    May 6, 2015

کیا نیند سے پہلے کا مطالعہ حافظے میں محفوظ رہتا ہے؟

May 5, 2015

ماہرین نے امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے ایک کام کی بات بتائی ہےجن کا کہنا ہے کہ امتحان کی تیاری کے لیے رات رات بھر جاگ کر مطالعہ کرنے کا طریقہ آپ کو کامیاب بنانے کا فارمولا نہیں ہو سکتا ہے، کیونکہ نئی تحقیق کا نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری قلیل مدت کی یادوں کو طویل مدتی یاداشت میں تبدیل کرنے کا نظام اس وقت زیادہ موثر طریقے سے کام کرتا ہے جب ایک شخص سو رہا ہوتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا یہ عمل دماغ میں کس طرح سے کام کرتا ہے یہ اب بھی ایک سر بستہ راز کی طرح ہے۔

علم حیاتیات سے وابستہ امریکی محققین نے اپنے مطالعے میں لکھا کہ زیادہ تر جانور جن میں مکھی سے انسان تک نیند سے محروم ہونے پر بھلکڑ ہو جاتے ہیں یعنی ان کی یاداشت نیند کی کمی سے متاثر ہوتی ہے۔

ہمارا مطالعہ اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ نیند، یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو بڑھانےمیں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نتیجہ اس نظام کی وضاحت کرتا ہے جس کے ذریعے نیند اور حافظے کے نظام کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

ماہرین نے لکھا کہ سائنس دانوں سے حاصل شدہ عام معلومات کے مطابق نیند ،یاداشت اور سیکھنے کا ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق ہے ۔

 لیکن اس نتیجے سے لوگوں میں دو قسم کی رائے پیدا ہوئی ہے ایک وہ جو سمجھتے ہیں کہ جو نظام نیند کو فروغ دیتا ہے وہی یاداشت کو بھی محفوظ رکھنے کا ذمہ دار ہے۔

اس حوالے سے ایک دوسری سوچ کہتی ہے کہ کیا یہ دو مختلف نظام ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں؟

 دوسرے لفظوں میں ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ حافظے کا نظام رات میں اس لیے زیادہ موثر طریقے سے کام کرتا ہے کیونکہ اس وقت دماغ پر سکون ہوتا ہے جس کی وجہ سے نیورانز (عصبی خلیات) کے درمیان تعلقات قائم ہوتے ہیں اور دماغ نیند میں اسے دہراتا ہے جو وہ دن بھر سیکھتا ہے۔

یا یہ کہ پھر اصل میں یاداشت کے نیورانز ہمیں نیند کی طرف راغب کرتے ہیں۔

میسا چوسٹس میں برانڈئیس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے دماغ میں ابتدائی معلومات کو حافظے میں مضبوط بنانے کا نظام سائنسی اصطلاح میں ‘میموری کنسولیڈیشن’ کہلاتا ہے اور نیند اس نظام کو فعال بناتی ہے۔

برانڈئیس یونیورسٹی کے محققین پاؤلا ہینس اور بیتھنی کرسٹ مین نے گریفتھ یونیورسٹی لیبارٹری میں کئے جانے والے تجزیے کے بعد دوسرے نتیجے کو درست قرار دیا ہے یعنی دونوں نظام ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

 جرنل آف ای لائف میں شائع ہونے والے ‘برانڈئیس یونیورسٹی سائنس اینڈ ریسرچ بلاگ’ کے مطابق محققین نے اپنی تحقیق کی بنیاد  پھل مکھی میں ایک مخصوص قسم کے نیورانز کے گروپ ‘پی ایم ڈی ‘ یا معروف میموری کنسولیڈیٹرز پر رکھی ہے ۔

ڈاکٹر کرسٹ مین لکھتی ہیں کہ جب دماغ میں یاداشت سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے والے نیورانز فعال ہوتے ہیں، مکھیاں اس وقت زیادہ سوتی ہیں اور جب وہ غیر فعال ہوتے ہیں تو وہ بھنبھنانا شروع کر دیتی ہیں۔

انھوں نے لکھا کہ مکھیوں میں یادوں کو محفوظ رکھنے کا نظام مکھیوں کو سلانا کا سبب بنتا ہے۔

ڈاکٹر ہینس نے کہا کہ ”یہ عمل مکھی کے دماغ کے اس حصے میں ہوتا ہے جسے ‘مشروم باڈی’ کہا جاتا ہے جو کہ مکھیوں میں یاداشت کو محفوظ رکھنے کے لیے ذمہ دار ہے اور یہ وہی حصہ ہے جو مکھیوں کو جگانے کا بھی ذمہ دار ہے ”۔

ہمارے دماغ میں یاداشت سے متعلق حصہ ‘ہیپو کیمپس’ سرخ رنگ میں نمایاں ہے جو ہماری یادوں کو محفوظ رکھتا ہے اور سائنسدانوں کو یقین ہے کہ ہماری قلیل مدتی یادوں کو طویل مدتی یادوں میں تبدیل کرنےکا عمل دماغ کے اسی حصے میں ہوتا ہے ۔

 ڈاکٹر کرسٹ مین نے لکھا کہ ”یہ بالکل ایسا تھا جیسے مشروم باڈی کا ایک حصہ کہہ رہا ہو کہ جاننے اور سیکھنے کے لیےجاگتے رہو اور تھوڑی دیر بعد ڈی بی ایم نیورانز اس حصے کو دبانے کے لیے سگنل بھیجتے ہیں کہ جیسے کہہ رہے ہوں کہ اگر بعد میں اسے یاد رکھنا ہے تو تمھیں اب نیند کی ضرورت ہے”۔

ڈاکٹر کرسٹ مین کہتی ہیں کہ ”مکھیوں میں نیند اور یاداشت ایک سادہ نظام سے جڑا ہے جبکہ یہ جاننے کے بعد کہ مکھیوں میں نیند اور یاداشت کا عمل ایک دوسرے کے ساتھ ہے، محققین انسانوں میں اس نظام کی تلاش کو محدود کر سکتے ہیں۔

Source: Voice of America

Follow Zahanat

Like us on Facebook Zahanat.Official



Our Channel at VimeoZahanat



Our Channel at dailymotionZahanat




Zahanat.com

Zahanat.com is a self sustained project; a free online resource for Pakistan’s academic communities. It covers widely used curricula in Pakistan from class I to XII. We also provide career guidance, exam preparation, health & social well being tips to students. We do not receive any grants from any one nor do we follow any third party agenda. We value what is good for our students and country more than any gain or profit.

Get Involved

Zahanat.com provides a platform to socialize and engage in healthy extracurricular activities for students, parents and teachers
Students: Click to learn more
Parents: Click to learn more
Teachers: Click to learn more
Our aim is to engage individuals from all academic background and field of life.
Visit our FAQ Section to learn more about how can can participate.

Legal Policies

Terms and Conditions
Privacy Policy
Copyright Policy
Anti-Spam Policy
Linking Policy
Legal Disclaimer
These policies and disclaimers apply only to the Zahanat.com. Therefore, once you link to another site, you are subject to the policies of the new site.
Beta Disclaimer
This is the Beta launch, you may experience few shortcomings or technical issues. Team Zahanat!

Parents Account

Zahanat.com offers a 21st century parenting guide for better parenting by sharing knowledge of experts with you, parents can also create a free account at zahanat.com and can become part of progressive parents community.
Visit our Frequently Asked Questions Section to learn more about how to create parent account and related benefits.

Teachers Account

Zahanat.com has created a platform for the Teachers, where they can find various useful academic articles and online resources to polish their teaching skills. Teachers can create free account and opt to be part of National Teachers Directory.
Visit our FAQ Section to learn more about how to create account and related benefits.

SMS Verification

To ensure the safe and approved online interactivity of student at zahanat.com, we have developed & implemented the SMS Verification System, under this system, students are asked to Enter their parents / guardian Mobile Number, our system sends the account approval & verification code to the provided number to get authorization for account creation.
copyright 2015 Zahanat.com