
اساتذہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے حکومت کے خلاف احتجاج
منگل کے روز، سکول کے اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چند مسئلوں کی بنیاد پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران، انہوں نے کہا کہ، اگر حکومت نے اس مہینے کے اندر اندر مسئلوں کو حل نہ کیا تو ہم عید الفطر کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ مال پر احتجاج کریں گے۔
اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے حکومت کے خلاف نارے بازی بھی کی۔
متحدہ اساتذہ کونسل کے کنوینر طارق محمود نے کہا کہ، 14، 16 اور 17 گریڈ کے اساتذہ کو پی ایس ٹی ایس، ای ایس ٹی ایس اور ایس ایس ٹی ایس ضرور دی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ ، حکومت نے ان تمام گریڈز کو اپ گریڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔