
پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی کی رجسٹریشن کرنا شروع کر دی
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی پارٹ 2 ، 1 اور 3 کےامتحانات کی رجسٹریشن کے شیٹول جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق،پارٹ 1 کے طالبِ علموں کے امتحان کے شروع ہونے کی تاریخ 1 مئی 2017 ہے۔
پارٹ 2 کے طالب علم سنگل فیس کے ساتھ 3 مئی 2017 تک اپنا فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
پارٹ 3 کے طالب علم 4 مئی تک جمع کر واسکتے ہیں اور ڈبل فیس کے ساتھ10مئی 2017 جمع کروا سکتے ہیں۔
ایل ایل بی پارٹ 1 کے امتحان، 6 جولائی 2017 میں شروع ہوں گے۔
ایل ایل بی پارٹ 2 کے امتحان، 6 جولائی 2017 میں شروع ہوں گے۔
ایل ایل بی پارٹ 3 کے امتحان، 8 جولائی 2017 میں شروع ہوں گے۔