
طالب علموں کے لئے جدید اور تحقیق پر مبنی تعلیم پر زور
پشاور: گورنر اقبال جھگرا نے منگل کے روز کہا کہ، زراعی طلباء کو جدید اور تحقیق کی بنیاد پر تعلیم فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔
عالمی دنیا کا جزو ہونے کے ناطے پاکستان کو اشیاء اور خدمت کے معیار کو زیادہ بہتر بنانے کےلئے علم اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مبنی طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو اِس حصول میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
انھوں نے یہ خطاب پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں منعقد ایک اجلاس میں کیا۔ دوسروں کے علاوہ ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظہور احمد ، اساتذہ ، طلبہ اور ان کے والدین بھی اجلاس میں موجود تھے۔
گورنر نے کہا کہ، ان کی موجودہ حکومت میں مالی اور مادی وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ، طلباء کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا چاہیے اور اساتذہ اور والدین کو اپنی ذمہ داری سے نہیں پیچھے ہونا چاہیے۔
گورنر نے طلباء کو 280 ڈگری فراہم کی جن میں 17 پی ایچ ڈی ایس کے طلباء بھی شامل تھے۔
گورنر نے ان سب طلباء کو مبارک باد دی جن کو انھوں نے ڈگریوں سے نوازا۔ انہوں نے نوجوان طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعریف کی۔